پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 431 جبکہ 6,499 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 467، پنجاب میں 99,605 ،بلوچستان میں 15,302 خیبرپختونخواہ 37,845، گلگت بلتستان میں 3,808، اسلام آباد میں 16,650 اور آزاد کشمیر میں 2,754 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,512 پنجاب 2,237 خیبرپختونخوا 1,260s، اسلام آباد 182، گلگت بلتستان 88، بلوچستان 146 اورآزاد کشمیر میں 74 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار 55 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 35 لاکھ 80 ہزار 1 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 697 ٹیسٹ کے دوران 625 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 15 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 480 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 44 لاکھ 84 ہزار 731 افراد متاثر، 10 لاکھ 27 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 56 لاکھ 75 ہزار 90 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔