‘پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کیلیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کیا’

308

سربراہ افغان مصالحتی کونسل عبداللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نےطالبان کوجنگ بندی پرقائل کرنے کیلئے اپنااثررسوخ استعمال کرنےکاوعدہ کیا ہے۔

دورہ پاکستان کے بعد عرب خبررساں ادارےکوانٹرویو دیتے ہوئے سربراہ افغان مصالحتی کونسل عبداللہ عبد اللہ نے کہا کہ جنگ بندی سےمتعلق اگرطالبان کوتحفظات ہیں تو اوربھی بہت سےراستےہیں، پرتشدددکارروائیوں میں نمایاں کمی بھی جنگ بندی کا ایک راستہ ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ طالبان کی جانب سےجنگ بندی  کےمعاملےپرافغانستان،پاکستان ایک لائن پرہیں، پاکستان نےطالبان کوجنگ بندی پرقائل کرنے کیلئے اپنااثررسوخ استعمال کرنےکاوعدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیوں اس ڈیل کو اتنا بڑا مسئلہ بنایا جا رہا ہے کہ ہم اس میں پھنس پر رہ جائیں، ہم نے اپنی ٹیم کو لچک دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا  کہ اگر طالبان سنجیدہ نہیں ہوں گے اور لچک نہیں دکھائیں گے تو اس سے ہماری ٹیم کے رویے پر بھی اثر پڑے گا اور پھر شاید ہم ایک اور ڈیڈ لاک کی طرف چلے جائیں۔