جمناسٹک کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، فیصل فیاض

58

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان جمناسٹک فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری فیصل فیاض نے کہا ہے کہ ملک میں جمناسٹک کے ٹیلنٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو بروئے کا ر لانے کے لئے فیڈریشن ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ جمناسٹک کے کھیل کو تعلیمی اداروں میں بھی متعارف کروایا جا رہا ہے اور جمناسٹک کے کھیل میں کم عمر بچے اور بچیاں شوق سے حصہ لے رہی ہیں۔