عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 6 اکتوبر کو ہوگا

72

اسلام آباد(جسارت نیوز) عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس 6 اکتوبر کو ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کریں گے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن نے ابھی تک اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا ہے اور امید ہے کہ عالمی تنظیم اجلاس کا ایجنڈا آئندہ ہفتے جاری کردے گی۔