واپڈا اسپورٹس ٹرائلز قیوم اسٹیڈیم اور سوات میں ہونگے

80

پشاور( جسارت نیوز)واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کے سلسلے میں خیبرپختونخواکے2اضلاع پشاور اور سوات کے بچوںاور بچیوں کے لئے ٹرائلز10 اکتوبر پشاور اور 13 اکتوبر گراسی گرائونڈ سوات میں ہونگے۔پاکستان واپڈا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ٹرائلز کو شفاف بنانے کے لئے ملک کے ٹاپ کوچزکو پشاور اور سوات مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان واپڈانے کئی سال سے ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیت نکھارنے کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاتھا پروگرام کے تحت12 سال سے 16سال عمر کے بچے فائدہ اٹھا سکتے ہے وہ لڑکے جو اتھلیٹکس،اسکو اش، ہاکی، کراٹے، فٹبال، ٹینس جبکہ لڑکیاں اتھلیٹکس،کراٹے ، اسکواش میں سے کسی بھی کھیل میں حصہ لینا چاہتے ہے ان ٹرائلز میں شامل ہوسکتے ہے۔خواہش مند بچے نادرا فارم اور ا سکول آئی ڈی کارڈ کے ساتھ شیڈول پروگرام کے تحت صبح 9 بجے قیوم اسٹیڈیم پہنچ جائے ۔ باصلاحیت بچوں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی. پہلے مرحلے میں ان بچوں کی فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا جو 800میٹر400 میٹر دوڑ اور بیس پش آپس،44میٹر کون ڈرل اور کم از کم 6 مرتبہ چن اپس پر مشتمل ہوگی کامیاب کھلاڑیوں کا دوسرے مرحلے میں ان کے مخصوص کھیلوں میںٹیسٹ لیا جائے گا ۔