عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دوسری عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں چھٹے روز مینز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے میں حیدر آباد کے شیراز بھنڈ نے دلچسپ 3سیٹ مقابلے میں ٹاپ سیڈ فر حان الطاف کو ہرا کر فائنل کے لئے کوائلی فائی کر لیا۔ ایان رضوی نے انڈر11سنگلز میں حریف کو کوارٹر فائنل میں بآسانی 4-0, 4-0 سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لئے جگہ بنالی۔ اس سے قبل ریان جواد نے سعد سلیم کو مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل اور انڈر15سنگلز کے کوارٹرز میں راحم وقار نے عبد ل نافع کو اور ابراہیم نعمان یوسف نے دوھرف داس کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ انڈر13سنگلز کے کوارٹر ا میں دوھرف داس نے امداد علی کو اور محمد عثمان نے عبدل حسیب کو اور سامر زمان نے ابراہیم سجاد کو شکست دی ۔ انڈر11سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلوں میں مقابلے میں ایان رضوی فاتح رہے انہوں نے حسن فاروق کو بآسانی زیر کیا اور سمیر زمان نے علی امداد کو ہرا دیا۔ مینز ڈبلز میں پی کمار اور عاصم گل کی ضوڑی نے شہروز اور محمد علی کو، نمیر شمسی اور ریان جواد نے دانش رمضان اور دجاد امداد کو ، ہرادیا اور زبیر راجہ اور سعد سلیم کو بلال امران لوھیا اور مراد خان کے خلاف واک اور مل گیا۔ سافٹ ٹینس سنگلزکے راونڈ رابن مقابلوں مین مینز سگلز کے فاتح عباد سرور اور محمد علی رنرز اپ رہے ۔ سافٹ لیڈیز سنگلز کے رائونڈ رابن مقابلوں میں ہانیہ نوید فاتح رہیں اور عرج بتول نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔