ڈیفنس ڈے کک باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز

73

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)2روزہ ڈیفنس ڈے کک باکسنگ ٹورنامنٹ کا آغاز گذشتہ دنوں Z.K انٹر نیشنل کک باکسنگ اکیڈمی ڈسٹرکٹ ملیر میں کیا گیا کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ کے فائٹر ز کے درمیان مختلف کیٹگریز میں مقابلے ہوئے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی P.K.B.F کے نائب صدر سید عابد علی تھے جبکہ ان کے ساتھ اسپورٹس چیئر مین ندیم علی اور SKBA ریفری جج کمیشن کے سیکرٹری گوہر گل بھی موجود تھے ۔تقریب میں خصوصی شرکت پر صابر بلوچ سیکرٹری SKBA نے سید عابد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ 2021 کے مارشل آرٹ گیمز میں سندھ کے فائٹر ز کو شر کت کا بھرپور موقع دیا جائے گا اپنے اختتامی کلمات میں سید عابد علی نے جلد ہی انٹر نیشنل گیمز کے لئے ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کیا اس سلسلے میں انھوں نے کھلاڑیوں کو ٹپس بھی دئیے ۔ ٹورنامنٹ میں کراچی کے 100 زاہد فائٹرز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحتیوںکو شو کر کے شائقین سے داد سمیٹی افتتاحی تقریب کے موقع پرSKBA سندھ کے صدر زبیر خان نے سید عابد علی اور ندیم علی نے قاری قطب الدین اور نیشنل کوچ عمران قاسم کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شلیڈ پیش کی ٹور نامنٹ میں ریفری ججز کے فرائض شفیع اللہ،عزیر اللہ،ولی خان،فیصل خان اور ماسٹر امر اللہ نے انجام دیا جبکہ ورکنگ کمیٹی نے حماد خان ،عاصم ،شاہ زیب ،خوشنود علی نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر زبیر خان اور سیکرٹری صابر بلوچ تھے۔