آزاد کشمیر، فوجی حکام کی تصاویر سیاسی مقاصد کے استعمال پر پابندی

71

مظفرآباد(صباح نیوز)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو آرمی چیف ودیگر فوجی حکام کی تصاویر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے منع کردیا۔سیکرٹریٹ الیکشن کمیشن سے تینوں ڈویژنز کے کمشنرز کو جاری مکتوب میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے بینر یا پوسٹر پر مسلح افواج کے سربراہ یا کسی اور آفیسر کی تصویر لگائی گئی ہو تو اسے اتار کر متعلقہ ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے حکم جاری کیا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اپنی مشہوری کے لے ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔