آزاد کشمیر میں نئے ترمیمی الیکشن ایکٹ 2020ء کا نفاذ

79

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات سے پہلے نیا ترمیمی الیکشن ایکٹ2020ء نافذ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف اور سہل بنانے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ترمیمی الیکشن ایکٹ2020 ء کے تحت سیاسی جماعتوں کے صدور کو پارٹی کی رجسٹریشن کرانے کے ساتھ جماعت کے نظم، اراکین کی تعداد اور مالیات کا ریکارڈ بھی جمع کرانے کا پابند کیا گیا ہے۔ ماہرین قانون اس ایکٹ کو سراہنے کے ساتھ مزید ترامیم بھی تجویز کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن ایکٹ 2020ء کے نفاذ کے بعد نظریہ الحاق پاکستان، عدلیہ اور مسلح افواج کے مخالف نظریات کی حامل جماعت کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جا سکے گی۔