لسبیلہ( نمائندہ جسارت)کسٹم گوادر چیف کلیکٹر سیف دین جونیجو،کلکٹر ڈاکٹر طاہر قریشی کی کارروائی ،بھاری مقدار میں وندر کھر کھیڑا کسٹم چیک پوسٹ پر مزدہ ٹرک سے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق کسٹم گوادر چیف کلکٹر سیف دین جونیجوکی خصوصی ہدایت پر کلکٹر ڈاکٹر طاہر قریشی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے کراچی کی طرف بہت بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہے جس پر کلکٹر ڈاکٹر طاہر قریشی نے ٹیم تشکیل دی،ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز غلام حیدر مہر،اسسٹنٹ کلکٹر علی حیدر، سپرنٹنڈنٹ عبداللطیف شر،انسپکٹر ایاز علی شاہ،حوالدار کرم موندرہاورمشتاق موندرہ و دیگر نے کارروائی میں حصہ لیا۔کوئٹہ سے کراچی جانے والا مزدہ ٹرک وندر کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ چھپائے گئے خفیہ خانوں سے پہلی مرتبہ بہت بڑی بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن ،براؤن شوگر 176 کلو گرام برآمد کرلی جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تقریباً 160 ملین بتائی جاتی ہے، ملزمان کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج مزید تفشیش جاری ہے۔انچارج کھر کھیڑہ کسٹم چیک پوسٹ عبداللطیف شر نے مزید کہا کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں جاری رہیں گی ان شا اللہ لسبیلہ کی سر زمین کو منشیات کے ناسور سے پاک بنا کر ہی دم لیں گے۔