سول ایوی ایشن نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط جاری کردیے۔
سی ااے اے کے مطابق اےکيٹیگری ميں شامل ممالک سےآنےوالےمسافروں کوکوروناٹيسٹ کی ضرورت نہيں ہے جب کہ کيٹیگری بی ممالک سےآنےوالےمسافروں کو96گھنٹےپہلےکوروناٹيسٹ رپورٹ ليناہوگی۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ ترکی،سعودی عرب اوريورپ کےکچھ ممالک، آسٹريليا، کينيڈا، چین، جرمنی، اٹلی، جاپان، ملائيشيا اےکیٹیگری میں شامل ہیں۔
کولمبيا،پيرو،ارجنٹينا،ميکسيکو،ساؤتھ افريقہ اورديگرممالک بی کيٹیگری ميں شامل ہیں۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کوايس اوپيزپرعملدرآمدکرناہوگا،ذمے داری ايئرلائنزپرعائدہوگی۔