متحدہ عرب امارات نے نئے سفری ضوابط جاری کردیے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق نئے ضوابط کے تحت دبئی سے جانے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
اب دبئی آنے والے افراد کو واپس جانے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ نہیں کروانا پڑے گا تاہم ایسے افراد جو دبئی سے کسی ایسی جگہ جا رہے ہوں جہاں ٹیسٹ منفی لازمی درکار ہے انہیں دبئی سے نکلتے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوں گا۔
البتہ وہ افراد جو واپس جانا چاہتے ہیں اور ان کے مطلوب شہر میں قبل از داخلہ پی سی آر ٹیسٹ لازمی نہیں تو انہیں ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
دبئی میں آنے والے سیاحوں اور شہریوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 250 درہم سے کم کر کے150 درھم کر دی گئی تھی۔