آئی سی سی: ویمن کرکٹ ٹی20 رینکنگ جاری

216

آئی سی سی نے ویمن کرکٹ ٹی20 ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی۔

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمن کرکٹ ٹیموں کی سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ٹی20 رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا اور انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا، انگلینڈ کا دوسرا اور بھارتی ٹیم کا تیسر نمبر ہے جبکہ پاکستان ٹیم 230 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر  موجود ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کی جگہ چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمالیا جبکہ پاکستان ٹیم 77 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔