عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) چیلار شہر میں معصوم ربچی مومل میگھواڑ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انصاف نہ ملنے پر خودکشی کرنے والے مومل میگھواڑ مامری کے ورثاء کو انصاف دلوانے کے لیے عمرکوٹ میں باشعور حلقوں اور میگھواڑ برادری کی جانب سے پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے حاجی ساند، نرمل کمار، تیرتھ ساجن، گوتم بیرانی، نند لال میگھواڑ، امجد کوری، وکیل لالا بھیل، ڈیا رام رکہسیر، ایسر داس، ہمیر داس، رمیش کمار، سترام داس اور دوسروں کی رہنمائی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم آدم دل اور دوسروں نے مومل میگھواڑ کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے اور وفاقی و سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری طور پر پھانسی پر لٹکایا جائے اور ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔