جنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں، امان اللہ لاسی

113

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) حب میں آئے دن رجنسی زیادتی کی روک تھام کے لیے ضلعی انظامیہ اور پولیس افسران سنجیدگی سے اقدامات کریں، امان الللہ لاسی۔ ترجمان لسبیلہ سول سوسائٹی امان اللہ لاسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حب میں آئے دن جنسی زیادتیاں ہورہی ہیں، جو ایک شریف معاشرے میں رسوائی اور بدنامی کا باعث ہے۔ روزانہ اس قسم کے واقعات کی وجہ سے حب کے شہری اپنی بچیوں کو اسکولوں اور دینی مدارس میں مجبوراً تعلیم جیسے قیمتی زیور کو حاصل کرنے سے روکیں گے۔ امان اللہ لاسی نے اکرم کالونی کے رہائشیوں کی جرأت اور بہادری کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ اکرم کالونی کے رہائشیوں نے جس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان جنسی زیادتی کرنے والے 2 درندوں کو موقع پر ہی پکڑ کر نہ صرف مار پٹائی کی بلکہ انہیں پولیس کے حوالے کر کے بہترین مظاہرہ کیا۔ امان اللہ لاسی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس افسران پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ چادر اور چار دیواری کا تحفظ کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ وہ ضلع لسبیلہ کی سب تحصیلوں میں کھلی کچہریاں لگا کر شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کو حل کرائیں۔