کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف  ورزی، حیدر علی پر جرمانہ عائد

78

ملتان(جسارت نیوز) ملتان میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے کے 7ویں میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے بیٹسمین حیدر علی پر میچ فیس کا30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ حیدر علی کو سینٹرل پنجاب کے خلاف میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔