کراچی نے جیکب آباد کی ہاکی ٹیم کو 4-0 سے شکست دے دی

80

کراچی(پ ر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز کے تعاون سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے گرائونڈ پر برقی لائٹوں کی روشنی میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد ہوا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے اسپورٹس بنگل خان مہرنمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ کراچی اور جیکب آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور فتح کراچی کا مقدر بنی ۔اور کراچی کو 4-0 سے کامیابی حاصل ہوئی۔ صوبائی وزیر اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن ویمنز ونگ کی چیئرپرسن سیدہ شہلا رضا، کے ایچ اے کے سرپرست اعلی عارف اللہ حسینی , سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم مایہ ناز اولمپین حنیف خان اور اولمپئن سمیع اللہ، اسلم مہر اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ،سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، کراچی وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی پیٹرن ڈاکٹر اسماء علی شاہ، ریاض الدین، ڈاکٹر ایس اے ماجد، اعجاز الدین،احمد علی راجپوت بھی موجود تھے۔