پشاور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے رکن قومی اسمبلی محسن دواڑ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے باجوڑ میںہونے والے واقعے پر افسو س ، دکھ اور معذرت کا اظہار کیا اورباجوڑ میں وکلا کی تقریب حلف برداری میں غلط فہمی کے بنیاد پر ہونے والے واقعے پر دکھ وافسو س کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے واقعے کو انفردی واقعہ قرار دیا ۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تفریق پھیلانے والے عناصر کو اس واقعے سے فائدہ نہیں اٹھانے دیں گے ۔