چار جلدوں پر مشتمل جان جیمز کی کتاب امریکی پرندے ‘The birds of America’ دنیا کی مہنگی ترین نیلام ہونے والی کتاب ہے۔
10 مارچ 2000 کو اس کتاب نے مہنگے ترین داموں میں نیلام ہونے والی کتاب کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس کتاب کی جو آخری بولی لگی تھی وہ 88 لاکھ 2 ہزار 500 ڈالر لگی جس میں یہ فروخت ہوئی۔
اس سے پہلے جس کتاب کی سب سے زیادہ بولی لگائی گئی تھی وہ 15ویں صدی کے مصنف جیوفری شوسر کی کینٹربری ٹیلز ‘Canterbury Tales’ تھی جو کہ سن 1998 میں 75 لاکھ 65 ہزار 396 ڈالرز میں نیلام ہوئی۔