پشاور: منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

64

پشاور (آن لائن) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کار کے ذریعے منشیات پنجاب اسمگل کرنا چاہتے تھے، تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 2 کلو گرام چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔