مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر عمر نے نوازشریف کی لندن میں بھارتی لابی سے ملاقاتوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے لندن میں بھاریتوں سے ملنے کا الزام بالکل جھوٹ ہے۔
سابق گورنر سندھ و مرکزی رہنمامسلم لیگ ن محمد زبیر عمر کو نوازشریف اور مریم نوازکا ترجمان مقرر کردیا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ کہا گیا نواز شریف سے لندن میں 3 بھارتی ملے نواز شریف کے پاس 22 کروڑ پاکستانی ہیں انھیں 3بھاریتوں کی ضرورت نہیں،نواز شریف پر من گھڑت الزام لگایا گیا کہ 4.9 ملین ڈالر بھارت بھیجے جب سیاست میں دلائل ختم ہوجائیں تو یہ ایسی گری ہوئی باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کیلیے جوکیا اس پر کوئی سرٹیفکیٹ نہیں چاہیےاگر سیاست کرنی ہے تو سیاسی میدان میں کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھےنوازشریف ،مریم نوازکاترجمان مقررکرنااعزازکاباعث ہے، مریم نواز تمام سیاستدانوں میں سب سے مقبول لیڈر ہیں جب کہ تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ترجمانی کرناآسان کام نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ 20 ستمبرکونوازشریف نےاےپی سی کےپلیٹ فارم سےتقریرکی ،نواز شریف کی تقریر ختم ہونے سے پہلے ہی ہلچل مچ گئی ،نواز شریف سیاست میں ایکٹو ہوئے ،اندازہ تھا حکومت پریشان ہوگی حکومت والےاتنا پریشان ہوں گے کہ ٹانگیں کانپنے لگیں گی اندازہ نہیں تھا۔