عمران خان کی بریت پر دوبارہ دلائل، پی ٹی آئی رہنماؤں کو استثنیٰ

299

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پردوبارہ دلائل طلب کر لیے جب کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وکیل عمران خان نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر دیے گئےدلائل کو 6ماہ سےزائدعرصہ گزرچکا اس لیے عدالت عمران خان کی بریت کی درخواست پر دوبارہ دلائل دینے کا موقع دے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے دوبارہ دلائل کی استدعا منظور کر تے ہوئے 19 اکتوبر کو دوبارہ دلائل دینے کی ہدایت کردی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیردفاع پرویزخٹک،جہانگیرترین اور اسدعمرسمیت دیگرکی حاضری سے استثنا کی درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے19 نومبر 2019 کو وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔