نوازشریف پر مقدمہ کرنے والا پی ٹی آئی کا عہدیدار خود جرائم میں ملوث نکلا

294

سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کرانے والا تحریک انصاف کا تنظیمی عہدیدار نکلا جو کہ خود کریمنل ریکارڈ  رکھتا ہے۔

نواز شریف اور دیگرپر مقدمہ درج کرانے والے بدررشیدہیرا کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ بدررشیدہیرا تحریک انصاف کا تنظیمی عہدیدار ہے اور متعدد بار گورنر پنجاب سے ملاقاتیں کر چکا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بغاوت کے مقدمے کے مدعی کا گورنر پنجاب سے کوئی تعلق نہیں، گورنر پنجاب سے ہزاروں افراد ملاقات کر تے ہیں۔

دوسری جانب پولیس ریکارڈ کے مطابق بدررشیدہیراخود جرائم میں ملوث نکلا ہے، اس کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔

بدررشیدہیراپراقدام قتل،ناجائزاسلحہ ،کارسرکارمیں مداخلت کےمقدمات درج ہیں، اقدام قتل کے مقدمات تھاناشاہدرہ میں درج ہوئے جب کہ ناجائز اسلحے کا مقدمہ تھانا شرقپور میں درج ہوا۔

کارسرکار میں مداخلت ،پولیس سے دست درازی کا مقدمہ تھانا پرانی انارکلی میں درج ہے۔بدررشید ہیراتحریک انصاف کی جانب سے یوسی چیئرمین کا الیکشن بھی لڑچکا ہے۔