شارجہ کے حکمران کی اہلیہ کی طرف سے پشاور کینسر اسپتال کے لیے گرانٹ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے انسانی ہمدردی کے تحت پشاور کینسر اسپتال کے لیے 4.4 ملین درہم کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
گرانٹ کی رقم شوکت خانم اسپتال پشاور کیلئےجدیدطبی آلات کی فراہمی پرخرچ کی جائےگی۔ جدید سہولیات کی فراہمی سے کینسر اسپتال کے دو ہزار سے زائد مریضوں کو فائدہ ہو گا۔
واضح رہے کہ یو اے ای اور دیگر ممالک کی جانب سے موذی مرض کے شکار افراد کے لیے نہ صرف فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں بلکہ جدید میشنری کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔