افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی 3 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈنے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی کےانتقال کی تصدیق کردی ہے۔ وہ تین روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے۔
نجیب ترکئی تین روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح دم توڑ گئے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپننگ بلے باز کے انتقال پر کرکٹ سے پیار کرنے والے افغان شہریوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں۔
ACB and Afghanistan Cricket Loving Nation mourns the heart breaking & grievous loss of its aggressive opening batsman & a very fine human being Najeeb Tarakai (29) who lost his life to tragic traffic accident leaving us all shocked!
May Allah Shower His Mercy on him pic.twitter.com/Ne1EWtymnO
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) October 6, 2020
نجیب ترکئی نے اپنے کیریئر کا آغاز2014 میں زمبابوے کیخلاف میچ کھیل کر کیا تھا۔ انہوں نے ایک ٹی20 اور 12 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔ ٹی20 میں ان کا بہترین اسکور90 رہا جو انہوں نے 2017 میں آئرلینڈ کیخلاف بنایا۔