افغان کرکٹر نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

117

کابل(جسارت نیوز) افغان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین نجیب ترکئی ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو جانے کے بعد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجیب ترکئی افغان شہر جلال آباد میں 3روز قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور کوما میں چلے گئے تھے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اے سی بی اور افغانستان کرکٹ کی دلدادہ قوم اپنے جارحانہ بلے باز اور بہت اچھے انسان نجیب تراکئی کو کھو دینے کے دل توڑ دینے والے بڑے نقصان پر غمزدہ ہے۔