جنوبی افریقا کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)13سال بعد جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کو حتمی شکل دی جانے لگی اور پاکستان جنوبی افریقا کرکٹ سیریز کیلیے سیکورٹی وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جنوبی افریقا کرکٹ سیریز کیلیے سیکورٹی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جنوبی افریقا کا سیکورٹی وفد پی ایس ایل فائیو کے میچوں کے دوران انتظامات دیکھے گا۔ مہمان ٹیم کی میزبانی کے لیے لاہور اور کراچی فیورٹ وینیوز ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقا کو راولپنڈی میں میچز کی پیشکش بھی کی جاچکی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اوروفد کی سفارش پر وینیوز کو حتمی شکل دی جائے گی۔