شاہین آفریدی 2020 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

65

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 2020 میں سب سے زیادہ ٹی 20وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔نیشنل ٹی 20کپ کے میچ میں سندھ کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے 5وکٹیں لی تو ان کی رواں سال کے دوران وکٹوں کی تعداد 36 ہوگئی ۔ پاکستانی فاسٹ بولر نے 25میچوں کے دوران 36وکٹیں اپنے نام کیں اور انہوں نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔راشد خان نے 28میچز میں 33وکٹیں لے رکھی ہیں، وہ اب دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے شاداب خان اور حارث روف نے رواں سال کے دوران 31،31وکٹیں حاصل کیں اور مشترکہ طور پر تیسرے نمبر ہیں۔