انڈر 19 اسکواڈز کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

80

کراچی (اسٹاف رپورٹر)6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 اسکواڈز میں شامل119 کھلاڑیوں اور سپورٹ ا سٹاف کے پیر کو ہونے والے دوسرے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی ہیں۔دونوں ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے کے بعد مریدکے کنٹری کلب میں موجود بلوچستان اور سندھ کے انڈر19 اسکواڈز بھی لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہری باقی چاروں ٹیموں کو جوائن کرلیں گے جہاں انہیں ایک دوسرے سے ملنے کی مکمل آزادی ہوگی۔یہ تمام افراد اب لاہور کے بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ۔