پاکستان کھیلوں کیلیے محفوظ ملک ہے،خالد سجاد کھوکھر

118

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر (ر)خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کھیلو ں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ ہم نے دوسرے ممالک سے گول کیپرز کو بلواکر اپنے ایونٹ میں شامل کیاا جس کے بعد ورلڈ الیون کو مدعو کرکے میچز بھی کرائے اور دنیا کے نامور ہاکی کھلاڑیوں کو مدعو کرکے ہال آف گیمز میں شامل کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے محفوظ ہے ۔ منگل کو بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہا کی لیگ کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں جو آئندہ سال باقاعدہ طور پر شروع ہو گی۔ صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم نے ایشین ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی ہے کہ ہمیں ورلڈکپ کا ایشین کوائلی فائی راؤنڈ پاکستان میں کروانے کے لیے اجازت دی جائے تاکہ ہم میگا ایونٹ کی میزبانی کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مختلف ممالک سے ہم رابطے میں ہیں۔ پاکستان کے ہوم گراؤنڈز پر ہا کی کے دو طرفہ ممالک کے طور پر ہاکی میچز کا انعقاد کیا جاسکے۔