قومی ٹی ٹوئنٹی ، عمر گل نے بلوچستان کو 3 رنز سے فتح دلادی

127

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں امام الحق کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور عمر گل کی شاندار بولنگ کی بدولت بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ 169 رنز کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز ہی بناسکی۔25 رنزکے انفرادی اسکور پر کامران اکمل کے پویلین واپس لوٹنے پر نوجوان بیٹسمین عبداللہ شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ 17ویں اوور میں عمر گل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، نوجوان بیٹسمین کی وکٹ گرنے کے بعد سینٹرل پنجاب کی کمان ظفر گوہر نے سنبھالی۔ انہوں نے 15 گیندوں پر 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سینٹرل پنجاب کو جیت کے لیے آخری اوور میں 20 رنز درکار تھے، آل راؤنڈر ظفر گوہر نے عمید آصف کو پہلی گیند پر چھکا اور دوسری پر چوکا لگا کر میچ میں سنسنی پھیلا دی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہے اور سینٹرل پنجاب کو محض 3 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔