ڈسٹرکٹ کورنگی نے کراچی کک باکسنگ ٹرافی اپنے نام کرلی

145

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ا) آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چمیپئن شپ میں مجموعی طور پر زیادہ پہلی میڈل حاصل کرکے پہلی پوزیشن کے ساتھ ٹرافی پر ڈسٹرکٹ کورنگی نے قبضہ جمالیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ سائوتھ نے تیسری پوزیشن کے ساتھ ایونٹ کا اختتام کیا۔دوروزہ چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ سائوتھ سے تعلق رکھنے والے شاہد علی کو ایونٹ کا بہترین فائٹر قرار دیا گیا۔سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوروزہ آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چمیپئن شپ 2020، ایم شاہ کک باکسنگ اکیڈمی سلطان آباد ڈسٹرکٹ ساوتھ میں انعقاد کیا گیا،جس میں کراچی بھر سے 6ڈسٹرکٹوں کے کلبوں کے100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چمیپئن شپ کا افتتاح معروف استاد طیب نے ربن کاٹ کرکیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گولڈ میڈلسٹ پروموشن آف اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ چیئرمین سعید عالم تھے، انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کیا کہ کامیاب کک باکسنگ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، کک باکسنگ کا فروغ میرا مشن ہے، اس کو جاری رکھوں گا۔آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ کک باکسنگ چمیپئن شپ میں کھیلے گئے گیارہ ویٹ کیٹگری میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے میڈل کے حصول کے لئے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ 35 کے جی میں کامران نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، روحان خان سلور میڈل کے حقدار بننے۔40کے جی میں میں کاشف نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ معاذ نے سلور میڈل حاصل کیا۔44 کے جی میں حذیفہ نے گولڈ اور عامر نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔