وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کوسیاسی بنارہی ہے، وفاقی حکومت جزائرکے معاملے پرکوئی غیرآئینی اقدام نہیں کررہی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ جس صوبے میں ہماری حکومت ہویا نہ ہوتمام علاقے ہمارے لیے برابرہیں تمام علاقوں کویکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے، چاہتے ہیں جزائرپرترقیاتی کام ہو اور غیرملکی سرمایہ کاری آئے لیکن حکومت سندھ نہ خود کوئی کام کرتی ہے نہ کرنے دیتی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کوووٹ دیا ہے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن عوام مسائل کے لیے کوشاں ہیں، حکومت سندھ جزیروں کے معاملے کوسیاسی بنارہی ہے، وفاقی حکومت جزائرکے معاملے پرکوئی غیرآئینی اقدام نہیں کررہی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جوماحول پیدا کرنا چاہ رہی ہے،عوام اس سے واقف ہے، ن لیگی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آرکاٹنے سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن کا یہ اتحاد ذاتی مفاد کے لیے بنایا گیا ہے۔