بابراعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

300

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔

ایک بیان میں کپتان نے کہا کہ میری کامیابی کا راز ہمیشہ اپنا قدرتی کھیل کھیلنا ہے،انگلینڈ میں اچھا باؤنس ملتا ہے جس سے بیٹنگ بہتر ہوئی اور دباؤ ختم کرنےکے لیےساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتاہوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے زمبابوےکیخلاف کامیابی حاصل کرکےنیوزی لینڈروانگی سےقبل موممنٹم حاصل کرناچاہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کا عادی ہوچکا ہوں،کورونا وبا کے باوجود کرکٹ کی سرگرمیاں جاری رہناخوش آئندہے، سینٹرل پنجاب کو راولپنڈی میں جوائن کروں گا۔