پاکستان نےاقوام متحدہ میں ہانگ کانگ سے متعلق چین کے موقف کی حمایت کر دی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ سےمتعلق چین کےموقف کی حمایت کرتےہیں، ہانگ کانگ کےمعاملات چین کےداخلی معاملات ہیں اس میں غیرملکی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، کسی بھی ملک کےنیشنل سیکیورٹی معاملات کاقانونی اختیارریاست کےپاس ہوتاہے۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے، ہم خود دہائیوں سے سرحد پارسے دہشت گردی کا شکار ہیں، پاکستان کے 70 ہزارافراد شہید ہو گئے اور 120 بلین کا معاشی خسارہ برداشت کیا، ہماری افواج اور عوام نے بڑی ہمت اور حوصلہ کے ساتھ دہشت گری کے خلاف جنگ جیتی، ہم نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشتگردی سے ملا کر دبا نہیں سکتا، عالمی برادری دہشتگردی کو بیان کرنے میں ناکام رہی ہے۔