مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانے پر پاکستان ترکی کا مشکور

305

پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنانے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پاک ترک وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا،

وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیرپرترکی کے دوٹوک موقف پرترک وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یواین جنرل اسمبلی کےسالانہ اجلاس میں ترک صدرنےنہتےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی، نہتےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھانےسےکشمیریوں کےحوصلےبلندہوئےہیں۔

ترک وزیرخارجہ نےافغانستان میں قیام امن کی کاوشوں اور خطےمیں امن کیلئےپاکستان کے کردارکوسراہا ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی وباہمی دلچسپی امور پرمشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود کی ترک وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل،خطےمیں قیام امن کیلئےمثبت کرداراداکرنےکیلئےپرُعزم ہے۔