سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرمان کی سزا کیخلاف اپیل دائر

265

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرمان نے اپنی سزاؤں کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

اپیلیں دائر کرنے والے ملزمان میں رحمان عرف بھولا زبیر عرف چریا شامل ہیں جنہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 264 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی جب کہ دیگر چار ملزمان میں علی حسن، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد شامل ہیں، ان چاروں ملزمان کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ ماتحت عدالت کی سزا معطل کی جائے، 22 ستمبر کو اے ٹی سی نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سنایا تھا، رحمان بھولا، زبیر چریا کو جرم ثابت ہونے پر 264 بار سزائے موت سنائی گئی تھی۔

قید کی سزا پانے والے ملزمان فضل محمد اور علی محمد کے وکیل نے موقف اپنایا کہ  میرے موکلین کو پولیس نے بےگناہ قرار دیا تھا،ان کے خلاف کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔