روس دنیا کی مہلک ترین پستول تیار کرنے میں مصروف

606

روس میں اسلحہ ساز ادارے دنیا کی مہلک ترین پستول تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف پریسینشن میشن نے اسپیشل فورسز آپریشن کے لیے 19/19 ملی میٹر پستول راؤنڈ تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس پستول کو گزشتہ تمام پستولوں سے زیادہ مہلک قرار دیا جارہا ہے جو کہ منفرد، جدید اور صلاحیت کے اعتبار سے اسی کلاس کی دیگر پستولوں سے زیادہ مؤثر ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نیا ہتھیار اپنے مہلک اثر سے 19/19 ملی میٹر 7 این 21 پستول کارتوس سے اسٹیل کور گولی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ہے جو آج تک کے اس کیلیبر کا سب سے طاقتور پستول ہوگا۔

اس پستول کا فائر 25 میٹر کے فاصلے پر 2.5 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہلے گا۔