امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 21اکتوبر تک توسیع

109

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن ) پختونخوا کے رہنما امیر مقام کی درخواست پر ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 21اکتوبر تک توسیع کردی۔دوران سماعت امیر مقام کے وکیل نے کہا کہ نیب سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا ہے، میرا موکل جب بھی تقریر کرتا ہے تو نیب انہیں نوٹس جاری کردیتا ہے، خدشتہ ہے وہ انہیں گرفتار کرلے گا۔ جسٹس روح الامین نے نیب پراسیکیوٹرکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اتنی طاقتور ہے کہ اداروں کو لوگوں کیخلاف استعمال کر رہی ہے۔