رافیل نڈال فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

145

پیرس(جسارت نیوز)اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار، عالمی نمبر دو اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سینر کوارٹر فائنل میچ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں رافیل نڈال نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی جینک سینر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4)،6-4 اور 6-1 سے ہرادیا۔