کورنگی اسپورٹس فیسٹیول ،کرکٹ ،فٹ بال اور شوٹنگ بال کے ڈراز مکمل

140

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام 17تا 23اکتوبرء تک منعقد ہونے والے پہلے مرحلے میںکرکٹ ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹس کے ڈراز ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہر یار گل کے زیر نگرانی نکالے گئے ،اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان ،میڈیا کمیٹی کے چیئر مین محمد ارشد ،محمد سلیم خمیسانی ،محمد اخلاق ،چیف کوارڈینٹر فیسٹیول غلام محمد خان اور تینوں ٹورنامنٹس کے آرگنائزرز اور بلدیہ کورنگی کے افسران بھی موجود تھے اسپورٹس فیسٹیول کے پہلے مرحلے کے تینوں ٹورنامنٹس میں ضلع کورنگی کی8،8ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے اس موقع پر کہا کہ “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول “عوام کے درمیان امن ،محبت اور بھائی چارگی کو فروغ اور ضلع کورنگی میں میدانوں کو آباد اور اسے فعال بنا نے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔