چشتیاں: 110الفاظ فی منٹ، کم عمر اردو ٹائپسٹ

245

چشتیاں: کم عمر میں اردو ٹائپنگ کرنے والا چشتیاں کا رہائشی  110 الفاظ فی منٹ ٹائب کرکے سب کو حیران کررہا ہے۔

میڈیا کے مطابق سعد الرحمن 10 سال کی کم ترین عمرمیں اردو ٹائپنگ میں 110الفاظ فی  منٹ ٹائپ کرتا ہے جبکہ اردو ٹائپ مشکل ترین ٹائپ کہلاتی ہے کوئی بھی ادارہ سلیکشن کیلئے اردو ٹائپ 30الفاظ فی منٹ کی ڈیمانڈ کرتا ہے مگر سعد الرحمن نے وہ کر دکھایا جو اس عمر میں شاہد ہی کوئی نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق  سعدالرحمن سکول سے واپس آ کر گھر میں اپنی بہن کے ساتھ کھیل کود کے بعد ٹائپنگ کی باقاعدہ پریکٹس کرتا ہے اور مستقبل میں ٹائپنگ میں ریکارڈ بنانا چاہتا ہے۔

میڈیا کے مطابق  سعد الرحمن جس کی عمر 10سال ہے نے اُردو اور انگلش دونوں میں تیز ٹائپ سپیڈ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے، اُردو میں ٹائپنگ سپیڈ 110 اور انگلش میں ٹائپنگ سپیڈ 90 الفاظ فی منٹ ہے جبکہ  عالمی ریکارڈ کے مطابق  ٹائپ کرنے کی سب سے زیادہ تیز رفتار 216 الفاظ فی منٹ ہے اب تک۔

سعد الرحمن کے والد کا کہنا تھاکہ میرا بیٹا پاکستان کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتا ہے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومت سپورٹ کرے تو ایسے بچے مستقبل میں سافٹ وئیر انجنیئر بن سکتے ہیں۔