روہت شرما کیساتھ موازنہ نہ کیا جائے، حیدر علی

38

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے کہا ہے کہ میراروہیت شرما سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔پاکستا ن کے 20 سالہ بلے باز حیدر علی نے اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہویے کہا کہ عمران خان اْن کے پسندیدہ کپتان ہیں کھلاڑیوں میں وہ بھارتی کرکٹر روہیت شرما اور پاکستانی سابق کھلاڑی اور حالیہ وزیر اعظم عمران خان ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بوم بوم شاہد خان آفریدی ایک جارحانہ اور لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔