سیکنڈ سیڈڈ تمیا بابوس اور کرسٹینا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں (آج) ایکشن میں نظر آئیں گی

33

پیرس (جسارت نیوز)ہنگری کی ٹینس اسٹار تمیا بابوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار پر مشتمل میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنزڈبلز سیمی فائنل میچ میں آج ایکشن میں نظر آئے گی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تیسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اسٹیڈ رولینڈ گراس پر ویمنز ڈبلز مقابلوں کا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔