فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، نیکول ملیچر اور ایگا سویاٹک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

37

پیرس (جسارت نیوز) امریکا کی ٹینس اسٹار نیکول ملیچر اور انکی پائولش جوڑی دار ایگا سویاٹک فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ جیسیکا پیگولا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار آسیہ محمد پر مشتمل امریکی جوڑی میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئی۔ امریکاکی ٹینس ا سٹار نیکول ملیچر اور ان کی پائولش جوڑی دار ایگا سویاٹک نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔