پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے5 ملازمین نے ا سپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرلیں

44

اسلام آباد(جسارت نیوز) پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے 5ملازمین نے ا سپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرلی ہیں۔اسپورٹس سائنسز میں ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میں3 مرد اور2 خواتین شامل ہیں۔ مردوں میں محمد اسد اللہ چوہدری، موسی حسیب، محمد اشرف چوہدری جبکہ خواتین میں ارم تعظیم اور آصفہ جاوید شامل ہیں۔ محمد اسد اللہ چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ان تمام ملازمین نے اسرا میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادکیمپس سے 2019 میں کامیابی حاصل کی تھی ۔