ا?ف س? ن? حب س? 2 ا?م د?شت گرد گرفتار ?رلئ?

206

کوئٹہ: فرنٹئیر کانسٹیبلری نے حب میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان صدرپاکستان کے بیٹے پر حملے میں ملوث ہیں ۔

ترجمان ایف سی کے مطابق فورسز نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار افراد پولیس کو انتہائی مطلوب تھے اور شہر کے مختلف تھانوں میں ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے ۔

ایف سی زرائع کے مطابق جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈرسورج جان مری بھی شامل ہے جو کہ 24 مئی کو صدر پاکستان ممنون حسین کے قافلے پر دھماکے میں ملوث تھا اس کے علاوہ ملزمان نے 2007 میں کراچی سے تفتان جانے والی بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

ایف سی زرائع کے مطابق سورج جان مری اور اسکے ساتھیوں  نے نومبر 2014 میں حب میں آٹھ مزدوروں کو فائرنگ کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا تھا ۔

ایف سی نے گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے زرائع کے مطابق ان سے کئی اہم انکشافات کی توقع ہے ۔