انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے صدر کا انتخاب آئندہ سال مارچ میں یونان میں ہوں گے

61

لوزانے (جسارت نیوز) انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) کے صد ر کے انتخابات ایگزیکٹو بورڈ کے 137 ویں اجلاس میں آئندہ سال مارچ میں یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ہوں گے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان گزشتہ روز انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایگزیکٹو بورڈ کا 137واں اجلاس آئندہ سال 10 مارچ سے ایتھنز میں ہو گا جو 12 مارچ تک جاری رہے گا اور اسی دوران آئی او سی کے صدر کے انتخابات کا انعقاد بھی ہو گا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صدر کے انتخاب کے لیے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی30 نومبر تک جمع کرادیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے منتخب صدر 2020ٹوکیو اولمپکس گیمز کی اختتامی تقریب کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ آئی او سی کے صدر تھامس بیچ 17 جولائی کو ہونے والے 136 ویں آئی او سی اجلاس میں صدر کے انتخاب کے لیے دوسری مرتبہ میدان میں اتریں گے۔