قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے، باسط علی

72

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سندھ کے ہیڈ کوچ باسط علی نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ بیان میں انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیم میں معیاری اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑی موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے وہ توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا کہ شرجیل خان،خرم منظور اور اعظم خان نے مختلف میچوں میں انفرادی طور پر متاثرکن کارکردگی پیش کی مگر ہمیں پوائنٹس ٹیبل پر مستحکم پوزیشن کے حصول کے لیے آئندہ ہ میچوں میں فتوحات سمیٹنا ہوں گی۔ باسط علی نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین کپتان ہیں اور وہ پرعزم ہیں کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کی زیرقیادت سندھ کی ٹیم ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملتان کی طرح راولپنڈی میں بھی پچز بیٹنگ کے لیے سازگار ہوں گی۔