وزیراعظم نے آن لائن نفرت انگیز مواد کا معاملہ فیس بک کے سامنے اٹھا دیا

211

وزیراعظم عمران خان نے آن لائن نفرت انگیز مواد کا معاملہ فیس بک کے سامنے اٹھا دیا۔

وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی سی اواو شیرل سین برگ کی ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں فیس بک کےنائب صدربرائے گلوبل افیئرزصارم عزیزاورارسلان خالد بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی اورانسداد کورونا میں تعاون پربھی بات چیت کی گئی جب کہ ملاقات میں فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال  کیا گیا۔

وزیراعظم نے آن لائن نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ وزیراعظم نے فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے مواقع زیادہ ہیں ان پلیٹ فارمز کے ذریعے غریت کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔

ملاقات میں فیس بک کی تحقیق کے شعبے میں پاکستان کو دی جانیوالی گرانٹس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان  نے  پاکستان کو پولیو فری بنانے میں فیس بک کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم اور سین برگ کی شی مینز بزنس پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی، بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 6700 پاکستانی خواتین کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم اور سین برگ کی ملاقات جنوری میں سوئٹزرلینڈ میں ہوئی تھی۔